بھارتی ماہی گیروں کی کشتی پی ایم ایس اے جہاز سے ٹکرا گئی، سیلر شہید، 2 ماہی گیر لاپتہ

Published On 21 March,2024 11:43 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بھارتی ماہی گیروں کی کشتی پی ایم ایس اے کے جہاز سے ٹکرانے سے پی ایم ایس اے کا ایک سیلر شہید ہوگیا جبکہ 2 بھارتی ماہی گیر سمندر میں لاپتہ ہوگئے۔

ترجمان پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مطابق پی ایم ایس اے کے جہاز کا بھارتی ماہی گیروں کی کشتیوں سے آمنا سامنا ہوگیا، دوران تعاقب بھارتی ماہی گیروں کی ایک کشتی پی ایم ایس اے کے جہاز سے ٹکرا گئی، سات میں سے پانچ بھارتی ماہی گیروں کو بھی زندہ بچا لیا گیا۔

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ماہی گیروں کا عملہ بورڈنگ ٹیم سمیت سمندر میں گر گیا، دوران گشت پاکستانی سمندری حدود میں 8 بھارتی کشتیوں سے آمنا سامنا ہوا۔