لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد کل صبح دس بجے دوبارہ ہوگا۔
سپیکر ملک محمد احمد خان اجلاس کی صدارت کریں گے، پنجاب اسمبلی میں تیسرے روز بھی بجٹ پر بحث جاری رہے گی، منگل کے روز بجٹ پر عام بحث سمیٹی جائے گی۔
صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان بجٹ پر بحث منگل کے روز سمیٹیں گے۔