مریم نواز کا اپنے دوروں کے دوران دکانیں و مارکیٹیں بند نہ کرنے کا حکم

مریم نواز کا اپنے دوروں کے دوران دکانیں و مارکیٹیں بند نہ کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ان کے پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر نے مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلے میں حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے کسی شہر کے دورے کے دوران دکانیں اور مارکیٹیں بند نہیں کی جائیں گی، مریم نواز کی نقل وحرکت کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے گی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے دورے کے دوران کوئی اضافی اقدامات بھی نہیں کئے جائیں گے۔