فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر خالد مشتاق ٹریفک حادثے میں چل بسے

Published On 29 March,2024 11:11 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) سوشل سائنسز زرعی یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر خالد مشتاق ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ڈین فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کی گاڑی ڈسٹرکٹ جیل کی دیوار سے ٹکرائی، حادثے میں ڈاکٹر خالد مشتاق موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر خالد مشتاق کو دوران ڈرائیونگ ہارٹ اٹیک آیا جس کے باعث انکی گاڑی بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوئی۔ 

Advertisement