اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ امریکا سے تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ عالمی امن و سلامتی اور خطے کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے حصول کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ دونوں ممالک توانائی، موسمیاتی تبدیلی، زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اہم اقدامات پر مل کر کام کررہے ہیں، دونوں ممالک کے مابین توانائی کے شعبے اور گرین الائنس اقدام میں تعاون خوش آئند ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ عالمی امن و سلامتی اور خطے کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے حصول کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔