کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور حمایت کی قرارداد پیش کی گئی۔
رکن اسمبلی زابد علی ریکی نے قرارداد پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا 7 اکتوبر 2023ء سے فلسطین کے معصوم عوام پر ظالم فوج فضائی، سمندری اور زمینی حملے کر رہی ہے، اب تک ہزاروں بے گناہ فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ، امریکہ، یورپی یونین اور دیگر اسلامی ممالک کی جانب خاموشی ظلم کے مترادف ہے۔
قرارداد کے متن میں مزید لکھا گیا وفاقی حکومت فوری طور پر اقوام متحدہ اور دیگرانسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ معاملہ اٹھائے، حملوں کی فوری طور پر روک تھام کیلئے اقدامات بھی اٹھائے۔