اسلام آباد: (دنیا نیوز)وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا، کابینہ نے تمام چھ نکاتی ایجنڈا منظور کرلیا۔
کابینہ نے اجلاس میں صدر ایس ایم ای بینک طاہر حسین کے استعفیٰ اور نئے صدر کے تقرر کی منظوری دی ، قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے اکنامک پالیسی سٹیٹمنٹ کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں سابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کو غیر ملکی ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری دی جبکہ پولیس کی تحویل میں شہباز شبیر پر تشدد پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کی اورقومی کمیشن برائے خواتین کے ارکان کے تقرر کی منظوری بھی دی۔