وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا بی آر ٹی سروس رات 12 بجے تک فعال رکھنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا بی آر ٹی سروس رات 12 بجے تک فعال رکھنے کا فیصلہ

انتظامیہ کے مطابق بی آر ٹی بس سروس آج سے چاند رات تک رات 12 بجے تک فعال ہوگی، سروس عام دنوں میں رات 10 بجے بند ہو جاتی ہے۔

عید کی شاپنگ میں آسانی کے لیے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورا نے سروس کو رات 12 بجے تک جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

انتظامیہ کے مطابق چمکنی سے کارخانوں تک بی آر ٹی بس سروس رات 12 بجے تک فعال ہوگی۔