لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر شہید ہونیوالے نائب صوبیدار کی نماز جنازہ ادا

لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر شہید ہونیوالے نائب صوبیدار کی نماز جنازہ ادا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نائب صوبیدار خالد نصیر شہید کی نمازجنازہ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید کا جسد خاکی آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا جہاں شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قیمت پر قوم کی خدمت کیلئے پر عزم ہیں۔