اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خضدار اور کچلاک میں دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ، انہوں نے شہدا کی درجات کی بلندی کی دعا اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا اور ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے جبکہ کچلاک میں دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 11 افراد زخمی ہوئے ۔