بلاول بھٹو کی پاکستان سمیت دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی کو بیساکھی کی مبارکباد

بلاول بھٹو کی پاکستان سمیت دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی کو بیساکھی کی مبارکباد

اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ بیساکھی کا تہوار شاندار روایات اور ایک لازوال پیغام ہے، بیساکھی تہوار کا پیغام بھائی چارگی، شکرگزاری اور روحانی تجدید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھٹو کے جذبے کو مشعلِ راہ بنا کر نئے عزم کو بڑھانا ہوگا: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دنیا بھر سے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو دلی خوش آمدید کہتے ہیں، سکھ برادری کا پاکستان کے ساتھ تعلق گہرا ہے، یہ ان کا دوسرا گھر ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ و ترقی اور مذہبی رواداری و بقائے باہمی کے اصولوں میں یقین رکھتی ہے۔