بلاول اور آصفہ بھٹو سے فلسطین کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

بلاول اور آصفہ بھٹو سے فلسطین کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ملاقات کے دوران پاک فلسطین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ملاقات میں شریک تھے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان غزہ کے معاملے پر اہلیان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے فلسطینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اسرائیل نے غزہ میں ظلم و بربریت کی تاریخ رقم کی۔