ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے شبیر گجر گرفتار

ضمنی انتخابات: تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے شبیر گجر گرفتار

ذرائع کے مطابق پولیس شبیر گجر کو ویلنشیا ٹاؤن سے گرفتار کر کے روانہ ہوگئی، شبیر گجر کی گرفتاری کی وجہ سامنے نہ آ سکی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنما پاکستان تحریک انصاف شبیر گجر کو حفاظتی طور پر پولیس نے تحویل میں لیا۔

دوسری جانب چودھری شبیر گجر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق رکن پنجاب اسمبلی کیخلاف کوئی مقدمہ ہے اور نہ ہی کوئی لڑائی جھگڑا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، 5 قومی اور 16 صوبائی نشستوں پر 191 امیدوار مدمقابل ہیں۔