گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا 8واں اجلاس آج طلب کرلیا

گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا 8واں اجلاس آج طلب کرلیا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے ، اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس میں مالی سال 25-2024 کے بجٹ پر تجاویز پیش کی جائیں گی، اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی تجاویز پر غور ہوگا، اجلاس میں اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقوں سے متعلق تجاویز دیں گے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کی طلبی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔