ضمنی الیکشن: خضدار سے صوبائی اسمبلی کا میدان بی اے پی نے مار لیا

Published On 22 April,2024 11:44 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 خضدار 03 کے ضمنی انتخابات کا میدان بلوچستان عوامی پارٹی ( بی اے پی ) کے جہانزیب مینگل نے میدان مار لیا۔

بلوچستان کے حلقہ پی بی 20 خضدار 03 کے کل 100 پولنگ سٹیشنز میں سے 99 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بی اے پی کے جہانزیب مینگل 28175 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ آزاد امیدوار شفیق الرحمٰن مینگل 20344 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ 

Advertisement