پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ کی درخواست دائر

پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ کی درخواست دائر

درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی ، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کو مریم نواز کے خلاف درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی ، عدالت پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔

واضح رہے چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پولیس وردی میں ملبوس ہو کر پریڈ کا معائنہ  بھی کیا۔