کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے 11 ارکان اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔
پارلیمانی سیکرٹریز کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، پارلیمانی سیکرٹریز کو محکموں کے قلمدان سونپ دئیے گئے، پی ایم ایل کے سردار مسعود لونی جنگلات و وائلڈ لائف، برکت علی کو فشریز و کوسٹل ڈویلپمنٹ کا چارج مل گیا۔
پیپلز پارٹی کے اسفند یار کاکڑ اربن ڈویلپمنٹ، محترمہ مینا بلوچ بین الصوبائی کوآرڈی نیشن کی پارلیمانی سیکرٹری ہوں گی، پیپلز پارٹی کے لیاقت لہڑی ایس اینڈ جے اے ڈی، سنجے کمار اقلیتی امور کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر ہو گئے۔
پیپلز پارٹی کے عبید گورگیج پراسیکیوشن، صمد گورگیج لاء اینڈ پارلیمانی افیئرز کے پارلیمانی سیکرٹری ہونگے، عبدالمجید بادینی ٹرانسپورٹ، اصغر رند توانائی، محمد خان لہڑی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر ہوئے ہیں۔