گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کی تقریب حلف برداری، بلاول بھٹو کل لاہور پہنچیں گے

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کی تقریب حلف برداری،  بلاول بھٹو کل لاہور پہنچیں گے

بلاول بھٹو کراچی سے لاہور آئیں گے، چیئرمین پیپلزپارٹی سردار سلیم حیدر خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے، سردار سلیم حیدر شام 6 بجے شاہراہ قائداعظم پر گورنر پنجاب کا حلف اٹھائیں گے۔

سردار سلیم حیدر سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ حلف لیں گے، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور جیالوں سمیت صوبائی کابینہ کے ممبران، ن لیگ کے رہنماؤں سمیت دیگر حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

چیئرمین پی پی لاہور میں دو روز قیام کریں گے، لاہور میں قیام کے دوران بلاول بھٹو زرداری پنجاب اور لاہور کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔