پاک فوج کا ردعمل: وفاق کا بھی سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ

پاک فوج کا ردعمل: وفاق کا بھی سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 9 مئی کو بلا لیا گیا، وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، وزیراعظم وفاقی کابینہ کے فورم سے 9 مئی واقعہ پر خصوصی پیغام دیں گے، وفاقی کابینہ اجلاس می‍ں 9 مئی واقعہ کی مذمت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں غفلت کے مرتکب افسران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ اجلاس میں شہداء سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں 9 مئی کو سیاہ دن قرار دیا جائے گا، وفاقی کابینہ 9 مئی کو پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری رویوں کے فروغ پر زور دے گی۔