لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں 9 مئی سے جاری بارشوں اور آندھی سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے شہر سرگودھا، بھکر، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالا، فیصل آباد اور چنیوٹ میں آندھی اور بارش سے نقصانات ہوئے۔
3 روز کے دوران صوبے بھر میں 11 مکانات متاثر ہوئے، 9 چھتیں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے، زخمی افراد میں 4 مرد، 9 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔
چنیوٹ میں 4 سالہ حنا مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق ہوئی، شیخوپورہ میں مکان کی چھت گرنے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات کی ہے۔
عرفان کاٹھیا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق انتظامیہ الرٹ ہے، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم سے 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے، شہری کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری ریسپانڈ کریں۔