ملتان : (دنیا نیوز) پی ٹی آئی سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ نے کہا کہ بیرسٹر تیمور ملک کی الیکشن مہم کے لئے میں آج ملتان آیا ہوں۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ملتان سے اہم ویڈیو پیغام میں کہا کہ بیرسٹر تیمور ملک کا پہلا کیس بھی پی ٹی آئی کا تھا، بیرسٹر تیمور ملک آکسفورڈ چھوڑ کر پی ٹی آئی کے لئے یہاں آئے ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آج بھی پی ٹی آئی کے اہم کیسز لڑ رہے ہیں، ملتان میں سابق وزیراعظم کو بھی شکست دے دی تھی، بعد میں 104 ووٹوں سے سابق وزیراعظم کو جتوایا گیا تھا، اس بار انشاء اللہ ڈبل لیڈ سے ملتان میں جیتیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہاں فارم 45 اور فارم 47 کی خود نگرانی کریں گے، بانی پی ٹی آئی کا کھلاڑی آج گراؤنڈ پر ہے، پورے ملتان کے لوگوں سے کہتا ہوں اگر حقیقی آزادی چاہتے ہیں تو بیرسٹر تیمور ملک کو جتوائیں۔