پنجاب کے مختلف شہروں میں کل بھی گرمی کا زور برقرار رہے گا

Published On 15 May,2024 07:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں جمعرات کے روز بھی گرمی کا زور برقرار رہے گا۔

لاہور میں کل کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ملتان میں کل کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ساہیوال میں کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

فیصل آباد میں کل کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔