شہباز شریف کا وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امیر مقام کو کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ

شہباز شریف کا وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امیر مقام  کو کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کے ساتھ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام بھی کرغز دارالحکومت بشکیک جائیں گے، دونوں وزراء خصوصی طیارے کے ذریعے بشکیک روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم پورا دن صورتحال کا جائزہ لیتے رہے اور بشکیک میں پاکستانی سفیر سے رابطے میں رہے، صورتحال تسلی بخش ہونے کے باوجود وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسحاق ڈار بشکیک میں اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے، اسحاق ڈار زخمی طلبہ کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

وزیر خارجہ پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی معاملات کا جائزہ لیں گے۔