بلاول بھٹو سے مراد علی شاہ کی ملاقات، صوبائی سیاسی صورتحال پر بات چیت

Published On 20 May,2024 06:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران صوبہ سندھ کی سیاسی و انتظامی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن سندھ اسمبلی خرم سومرو اور سابق رکن سندھ اسمبلی عبدالکریم سومرو نے بھی ملاقات کی، اس موقع پر ٹنڈو محمد خان کے عوام اور ان کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال ہوا۔

بلاول بھٹو زرداری سے رکن سندھ اسمبلی لیاقت آسکانی نے ملاقات کی، ملاقات میں کیماڑی کے عوامی مسائل اور ان کے حل پر گفتگو ہوئی۔