لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 27 مئی کو سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں 36 مقدمات درج ہیں جن میں پیشی کے لیے انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست دائر کی تھی۔