لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوھری کی پنجاب میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست مسترد کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فواد چودھری کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست خارج کر دی۔
یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے 2 روز قبل سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
واضح رہے کہ فواد چودھری کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں 36 مقدمات درج ہیں جن میں پیشی کے لیے انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست دائر کی تھی۔