پشاور: 2 گاڑیوں کے درمیان تصادم، 4 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

Published On 28 May,2024 03:36 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں 2 گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر پیش آیا جہاں 2 گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شانگلہ: جیپ کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔