وادی سون سکیسر سے ملحقہ پہاڑی جنگل میں آگ لگ گئی، چوکیدار جاں بحق

وادی سون سکیسر سے ملحقہ پہاڑی جنگل میں آگ لگ گئی، چوکیدار جاں بحق

پہاڑی جنگل میں لگنے والی آگ کئی کلومیٹر پر پھیل چکی، تاحال قابو نہ پایا جا سکا، آئے روز پہاڑی جنگل میں لگنے والی آگ سے ہزاروں درخت جل کر راکھ ہو چکے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات کا چوکیدار آگ بجھاتے ہوئے جھلس کر جاں بحق ہوگیا، ملازم رضا شاہ کی میت کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔