کراچی: (دنیا نیوز) صدر مسلم لیگ فنگشنل سندھ صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں لاقانونیت ہے، ادارے لاقانونیت کا بیج بو رہے ہیں۔
صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ اہم عہدوں پر براجمان لوگ سندھ کی رپورٹ لیں، ایک دن میں کرائم کہاں پہنچ رہا ہے، یہاں ہر فرد تکلیف میں ہے، میں واضح کر دوں عروج کو زوال ہے، یکم جون کو دوبارہ کور کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں ریویو ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی شریف یا بغیر داغ والے حکمران بناتے تو کچھ فائدہ ہوتا، اگر یہی حال رہا تو سمجھتا ہوں کہ لوگ قانون پر عملدرآمد ترک کردیں گے، ملک کی بقاء اور سلامتی کو ترجیح دی جائے۔
صدر الدین شاہ راشدی نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ پاکستان کی اصل مالک ہے ان کے بغیر آکسیجن بھی ختم ہو جاتی ہے۔