عسکری ٹاور حملہ کیس: طیبہ راجہ اور دیگر غیر حاضر ملزموں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری

عسکری ٹاور حملہ کیس: طیبہ راجہ اور دیگر غیر حاضر ملزموں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری

انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل جا کر سماعت کی، طیبہ راجہ سمیت دیگر برضمانت غیر حاضر ملزموں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے، زیر حراست اور برضمانت ملزموں کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی۔

گرفتار رہنماؤں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام برضمانت ملزموں کو جیل ٹرائل کیلئے جیل میں طلب کر لیا، آئندہ سماعت پر ملزموں میں چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی۔

خدیجہ شاہ حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئیں، ضمانت منظور ہونے کے بعد پیش نہ ہونے والے ملزموں پر عدالت کا اظہار برہمی، پراسیکیوشن نے ملزموں کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے۔

مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں، تھانہ گلبرگ نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔