وزارت قانون و انصاف نے مجوزہ ثالثی بل کو حتمی شکل دیدی

وزارت قانون و انصاف نے مجوزہ ثالثی بل کو حتمی شکل دیدی

وزارت قانون کے مطابق بل پر صوبوں کے ساتھ مشاورت بھی کی جائے گی، بل کا مقصد پاکستان کے ثالثی فریم ورک کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنا ہے، جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں ثالثی قانون پر نظرثانی کمیٹی نے ڈرافٹ تیار کیا۔

وزارت قانون نے مزید بتایا کہ بل کا مقصد تنازعات کے متبادل فورم کو فروغ دینا ہے۔