اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔
ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانا ہے اور اس سلسلے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، سیاسی جماعتوں کو جمہوری اور آئینی ذمہ داری نبھانے ہوئے وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کو مقدم رکھنا ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر صرف پاکستان کا سوچنا ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اتحاد اور یکجہتی کی طاقت سے ہر چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے۔
قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ نے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران انکی عیادت کی، محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے 25 سالہ دیرینہ تعلق اور عزت و احترام والا رشتہ ہے۔