ساہیوال : (دنیانیوز)ساہیوال کے نواحی گاؤں 10 گیارہ ایل میں مضر صحت دودھ پینے سے دو بچیاں جاں بحق جبکہ 3 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بچیوں کی شناخت دو سالہ زہرہ اور 9 ماہ کی عمارہ کے نام سے ہوئی ہے ، مضر صحت دودھ پینے سے والد شرافت علی ، والدہ آسیہ بی بی اور محمد احمد کی حالت بھی غیر ہوگئی۔
متاثرین کو تشویشناک حالت میں ریسکیو نے ہسپتال منتقل کیا ، اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس کاکہنا ہے کہ متاثرہ فیملی نے مضر صحت دودھ یا مشروب پیا،اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے ۔