کوئٹہ: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے درمیان ملاقات ہوئی۔
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی، بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق منصوبوں کے حوالے سے دریافت کیا، سرفراز بگٹی نے صوبے کے بجٹ کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔
بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے عوام کی صحت اور تعلیم سے متعلق منصوبوں سے متعلق بھی دریافت کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں سندھ کی طرز پر اعلیٰ سطح کے صحت کے مراکز جلد مکمل ہوں گے۔
چیئرمین پی پی کو سرفراز بگٹی نے صوبے کے سیاسی و انتظامی معاملات اور امن و امان کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔