لاہور:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسعود پزشکیان کو اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نو منتخب ایرانی صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے عہدہ سنبھالنے سے پاک ایران تعلقات میں مزید گرم جوشی آئے گی، صدر مسعود پزشکیان سے پاکستان اور ایران کے سماجی اور تجارتی تعلقات بلندیوں تک لے جانے میں بھرپور کردار ادا کرنے کی توقع ہے۔