خیبرپختونخوا کے جیالے ارکان اسمبلی مسائل حل کرنے میں کردار ادا کریں: بلاول بھٹو

Published On 08 July,2024 05:31 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گورنر ہاؤس میں پی پی پی اراکین اسمبلی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچہ و دیگر بھی موجود تھے، بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی اراکین قومی اسمبلی فتح اللہ میاں خیل اور ناعمہ کنول نے بھی ملاقات کی۔

بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی شازیہ طہماس، نیلوفر بابر، مہر سلطانہ، فرزانہ ریاض اور اشبر جدون نے بھی ملاقات کی، بلاول بھٹو زرداری سے ساجدہ تبسم، بہاری لالہ، کرامت خان، احمد کنڈی، ارباب زرک اور احسان بھی ملے۔

بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی اراکین اسمبلی نے خیبرپختونخوا کے عوامی مسائل اور سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا، چیئرمین پی پی نے ہدایت کی کہ جیالے اراکین اسمبلی خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔