پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق قرارداد منظور کر لی گئی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران قرارداد وزیرقانون آفتاب عالم نے پیش کی، قرارداد میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی رہائی سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی انسانی کمیٹی کی ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے۔
قرار داد کے متن کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی اٙئی اور ان کے ساتھیوں کے کیسز قوانین کی خلاف ورزی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی عمر 71 سال ہے، ان کو سزائیں 60 سال سے کم والی دی گئی ہیں۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی مطالبہ کرتی ہے کہ اقوام متحدہ رپورٹ کے تناظرمیں بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔