پیپلز پارٹی کے وفد نے ن لیگ کیساتھ میٹنگ میں مشاورت کیلئے مزید وقت مانگ لیا

پیپلز پارٹی کے وفد نے ن لیگ کیساتھ میٹنگ میں مشاورت کیلئے مزید وقت مانگ لیا

ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، سپیکر ایاز صادق، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل شامل تھے، ملاقات میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل کی جانب سے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر قانونی بریفنگ دی گئی۔

ملاقات میں پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے شرکا کو مختلف قانونی پہلوؤں بارے آگاہی دی گئی، بانی پی ٹی آئی، سابق صدر اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 کے تحت قانونی کارروائی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، پیپلز پارٹی نے مشاورت کے لئے مزید وقت مانگ لیا۔