جھنگ :(دنیا نیوز) رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مقدمہ میں شیخ وقاص کی والدہ اور بھائی کا نام بھی شامل ہے، مقدمہ میں دفعہ 409 ،420 ،468اور 471 لگائی گئیں ہیں۔
مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن فیصل آباد میں درج کیا گیا، مقدمہ غلام فاطمہ بیوہ نبی بخش کی درخواست پر درج ہوا، ایف آئی آر میں تحصیلدار اور پٹواری کے نام بھی شامل ہیں۔
واضح رہے شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایم این اے اور قومی اسمبلی میں ان کا شمار اہم اپوزیشن رہنماؤں میں ہوتا ہے۔