اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے عدلیہ کی چھٹیوں اور پنشن کے معاملے کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کا مطالبہ کر دیا۔
ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان میں زیر التوا مقدمات میں 3.9 فیصد اضافہ ہو گیا، پچھلے سال تک عدلیہ میں سالانہ تعطیلات 15 جون تا 11 ستمبر تھیں، اس سال موجودہ چیف جسٹس نے تعطیلات ایک ماہ کر دیں، انصاف کا یہ حال ہوکہ ہر 17 واں گھرانہ مقدمہ میں فریق ہو۔
وزیر دفاع نے کہا ہے کہ انصاف کا یہ حال ہو کہ انصاف کے بڑے ایوانوں والے چھٹیوں پر چلے گئے، پارلیمنٹ میں چھٹیوں اور پنشن کے معاملے پر بحث ہونی چاہیے، ریاست سے تنخواہ لینے والوں کی تنخواہیں، مراعات کارکردگی کے تناسب سے ہونی چاہیئں، ٹیکس کے معاملات بھی برابر ہونے چاہیئں۔