پی ٹی آئی سے بات چیت کیلئے جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور

Published On 29 July,2024 10:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لئے جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس کنوینر سینیٹر کامران مرتضیٰ کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں مولانا لطف الرحمان، اسلم غوری، مولانا امجد خان اور مفتی فضل غفور شریک ہوئے۔

جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے بتایا کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور ہوا، اجلاس میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لئے طریقہ کار پر بات ہوئی، اجلاس میں دونوں جماعتوں کے درمیان باہمی روابط کو خوش آئند قرار دیا گیا۔

اسلم غوری نے مزید بتایا کہ کمیٹی اجلاس کی تجاویز جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ان کی وطن واپسی پر پیش کرے گی۔