لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا دسواں اجلاس ہوا، اجلاس میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے 9 ارب 88 کروڑ 96 لاکھ کی منظوری دی گئی۔
فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے دسویں اجلاس میں دی گئی، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے اجلاس کی صدارت کی، سیالکوٹ میں مرالہ بیرج کے کالونی پروٹیکشن بند کی توسیع کیلئے 3 ارب 16 کروڑمنظور کر لئے گئے۔
چیف منسٹر پنجاب سکولز میلز پروگرام کیلئے 6 ارب 1 کروڑ 12 لاکھ منظور کئے گئے، وزیراعلیٰ پلانٹ فار پاکستان پروگرام کیلئے 8 ارب کی منظوری دی گئی، صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں 50 ارب 76کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ ایگرو فاریسٹ فار فاریسٹ ویسٹ پروگرام کیلئے 1 ارب منظور کئے گئے، پنجاب میں کیکڑے کی فارمنگ کیلئے 8 ارب 53 کروڑ 4لاکھ منظورکر لئے گئے، وزیراعلیٰ پروگرام برائے روشن گھرانہ کیلئے 9 ارب 50 کروڑ منظور کرلئے گئے۔
لاہور میں قائداعظم انٹر چینج تا واہگہ بارڈر جی ٹی روڈ کی مرمت و بحالی کیلئے 3 ارب 28کروڑ کی منظوری دی گئی، شیخوپورہ میں کچہری رسول نگر روڈ پرانڈر پاس کی تعمیر کیلئے 1 ارب 39کروڑ 7لاکھ منظور کئے گئے۔
اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل نے شرکت کی، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔