اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن ایکٹ 2017ء میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں بل مسلم لیگ ن کے بلال اظہر کیانی نے پیش کیا، بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا، الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024ء کے مطابق اپنی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔
ترمیم کے مطابق جس پارٹی نے مخصوص نشستوں کی فہرست نہ دی ہو اسے مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں، الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 میں 2 ترامیم متعارف کرائی جارہی ہیں، یہ دونوں ترامیم منظوری کے بعد فوری طورپر نافذالعمل ہوں گی۔