فضل الرحمان اور ڈاکٹر عشرت العباد کا رابطہ، ملکی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا

فضل الرحمان اور ڈاکٹر عشرت العباد کا رابطہ، ملکی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا

ڈاکٹرعشرت العباد نے مولانا فضل الرحمان کوعمرہ کی مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں نے ملکی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی سلامتی اور وحدت کا غیرمتزلزل یقین دلایا، دونوں رہنماؤں نے سلامتی اور وحدت کے نظریات سے ایک دوسرے کا سہارا بننے کا عزم کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تجربہ کار ڈاکٹر عشرت العباد کی عملی سیاست میں واپسی نیک شگون ہے، ڈاکٹر عشرت العباد نے اپنی سیاسی جماعت کے خدوخال سے آگاہ کیا۔

جے یو آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ حکومت کی نااہلی کی سزا ریاست اورعوام کو مل رہی ہے، حکومت کی فاش غلطیاں عوام کو بھگتنا پڑتی ہیں۔