نائب وزیراعظم کی نومنتخب ایرانی صدر پزشکیان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

نائب وزیراعظم کی نومنتخب ایرانی صدر پزشکیان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے صدر پزشکیان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اسحاق ڈار نے ایران کی نئی سیاسی انتظامیہ کو اقتدار کی کامیاب اور ہموار منتقلی پر ایرانی قوم کو مبارکباد دی، اسحاق ڈار نے نئی ایرانی انتظامیہ کے ساتھ حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم نے ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔