نیتن یاہو درندگی کررہا، اسماعیل ہانیہ کو شہید کرکے عالمی قوانین کو روندا گیا: وزیراعظم

نیتن یاہو درندگی کررہا، اسماعیل ہانیہ کو شہید کرکے عالمی قوانین کو روندا گیا: وزیراعظم

محمد شہبازشریف نے کہا کہ تہران میں جو واقعہ ہوا دنیانے شدید الفاظ میں اسکی مذمت کی، راکٹ کے ذریعے اسماعیل ہانیہ کو شہید کیا گیا، بین الاقوامی قوانین کو پاؤں تلے روندا گیا، ملائیشیا، ترکی ودیگرممالک نے اسماعیل ہانیہ کے قتل کی مذمت کی، اسطرح کی درندگی پر دنیا کا خاموش ہونا لمحہ فکریہ ہے۔

محمد شہبازشریف نے مزیدکہا کہ عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد بھی اسرائیل کے ہاتھ نہیں روکے جاسکے، نیتن یاہو درندگی کر رہا ہے، اسرائیلی فوج تباہی کررہی ہے۔