پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی انتظامیہ سے 13اگست کو جلسے کی اجازت مانگ لی

پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی انتظامیہ سے 13اگست کو جلسے کی اجازت مانگ لی

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو جلسہ اور احتجاج کرنے کی باقاعدہ درخواست دے دی گئی، درخواست پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عامر مسعود مغل کی جانب سے دی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی کو عدالتی احکامات پر 13 اگست کو جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کو ترنول ،ایف نائن پارک یا جی نائن پشاورموڑ جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

درخواست کے متن میں مزید یہ بھی لکھا گیا کہ پی ٹی آئی 13 اگست کی شام چار بجے جلسہ کرنا چاہتی ہے، اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کرنا ہے، جلسے اور احتجاجی مظاہرہ کرنے کی باضابطہ اجازت دی جائے۔