لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس گیارہ اگست دوپہر دوبجے طلب کیا، گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے، اجلاس میں ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔