پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبر پختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پیغام حج کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے۔
گورنر خیبر پختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اسلام امن اور رواداری کا درس دیتا ہے، کسی بھی مذہب یا مسلک میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، حج کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی پر سعودی حکومت کے شکرگزار ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہترین اور مضبوط تعلقات ہیں، امن کیلئے ہر ایک کو اپنا کردارادا کرنا ہے۔