مخصوص نشستوں کا معاملہ: الیکشن کمیشن کا فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

مخصوص نشستوں کا معاملہ: الیکشن کمیشن کا فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آج سپریم کورٹ کے فیصلے پر ریویو پٹیشن دائر کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔

جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم افغان نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔